ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علاقہ حیدر آباد کرناٹک کو ہیلمیٹ کے لزوم سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ

علاقہ حیدر آباد کرناٹک کو ہیلمیٹ کے لزوم سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ

Mon, 13 Mar 2017 21:48:06    S.O. News Service

گلبرگہ، 13 مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حیدر آباد کرناٹک جنا پرا احتجاجی کمیٹی ؤنے گلبرگہ ضلع کے بشمول علاقہ حیدر آباد کرناتک کے تمام اضلاع کو ہیلمیٹ پہننے کے لزوم سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر لکشمن دستی نے کہا ہے کہ جغرافیائی اعتبار سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک گرم ترین علاقہ ہے موسم اور جغرافیائی  اعتبار سے اس علاقہ میں ہیلمیٹ پہننے کا لزوم غیر اصولی اور غیر سائینٹفک ہے۔ سابق چیف منسٹر ویرندر پاٹل کے  زمانہ سے ہی اس علاقہ کے لوگوں کو ہیلمیٹ پہننے سے 2016تک مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ سال گزشتہ بھی ہیلمیٹ پہننے کے لزوم کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کئی ایک تنظیموں کی جانب سے اس کی مخالفت کے سبب یہ لزوم واپس لے لیا گیا تھا۔ اس سال یکم مارچ سے گلبرگہ میں ہیلمیٹ پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ گلبرگہ ضلع علاقہ  حیدر آباد کرناٹک کے دیگر اضلاع میں ہیلمیٹ پہننے کا لزوم یہاں کے عوم کو اذیت پہنچانے کے مترادف ہے۔ مسٹر لکشمن دستی نے کہا کہ سپرئیم کورٹ کے فیسلہ کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن انسان کی صحت ہر حال میں مقدم ہے۔ یہاں کی شدید ترین گرمی کے پیش نظر ریاستی حکومت علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ، بیدر، رائچور، یادگیر، کوپل، اور بلاری کو دو ماہ یعنی اپریل اور مئی میں دفتری اوقات تبدیل کرتے ہوئے اوقات کار صرف نصف دن صبح 8.30بجے سے دوپہر 1.30بجے تک رکھتی ہے۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں جب نرمی برتی جاتی ہے تو ہیلمیٹ پہننے کے لزوم کو بھی اس علاقہ کے لئے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہئے۔ صحافیی کانفرینس میں سوشئیل  ورکر جناب محمد معراج الدین، ڈاکٹر ماجد داغی، شیولنگ بھنڈک، جئے سنگھ تیواری، آنند چوہان، سنتوش بھیرامڈگی، موروتی پاٹل، آکاش راتھوڑ، ہیمنت راتھوڑ، اور اسلم چونگے شریک تھے۔ 
 


Share: